ڈپریشن اور جڑی بوٹیاں
08/05/2024 -

ڈپریشن اور جڑی بوٹیاں
عالمی ادارہ صحت کی پیشنگوئی کے مطابق،کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کے بعد،بڑی ڈپریسو مسائل اب دنیا کی بڑی
بیماریوں میں شمار ہوں گی.جیسا کہ وبائی مرض پوری دنیا میں تیزی سے پھیلا جس نے دنیا بھر میں خوف،
پریشانی کی فضا پھیلا دی۔ جس کےساتھ ساتھ قرنطینہ اور تنہائی نے اس صورتحال کو اور بھی متاثر کیا۔ بڑے
ڈپریسو مسائل یا نفسیاتی مسائل کےسبب خودکشی اور اچانک دل کے دورے کی وجہ سے اموات کی شرح میں
اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے۔جب کہ یہ دنیا بھر میں معذوری کےساتھ زندہ رہنے کی بیماری کا دوسرا بڑا سبب
ہے۔ڈپریشن صرف روز مرہ کے افعال ہی متاثر نہیں کرتا ہے بلکہ انسان کی زندگی کی کوالٹی کو بھی متاثر
کرتا ہے۔موڈ کی تبدیلی جو معمولی نوعیت سے شدید حد تک ہو سکتی ہے وہ انسان کو کمزور کرنے کے ساتھ
ساتھ اس کی زندگی کو بھی خطرات سے دوچار کر سکتی ہے۔اس لئے اب نباتاتی علاج کو ترجیح دینی ہوگی