سموگ اور ہماری صحت
30/10/2025 - حکیم محمد عثمان

سموگ اور ہماری صحت
حکیم محمد عثمان
سموگ دراصل دھوئیں اور دھند کا مجموعہ ہے جو فیکٹریوں کے دھوئیں، گاڑیوں کے اخراج، کچرا جلانے
اور گردوغبار کی وجہ سے بنتی ہے۔ بڑے شہروں خصوصاً لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں سردیوں
کے موسم میں یہ مسئلہ زیادہ شدت اختیار کر جاتا ہے۔ سموگ میں موجود خطرناک کیمیکل اور باریک ذرات
پھیپھڑوں میں جا کر سانس کی نالیوں کو متاثر کرتے ہیں۔
اس کے نتیجے میں کھانسی، آنکھوں میں جلن، گلے میں سوزش، سانس لینے میں دشواری، دمہ اور دل کی
بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ بچے، بزرگ اور پہلے سے بیمار افراد سموگ سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق مسلسل سموگ میں رہنا پھیپھڑوں کے مستقل نقصان اور کینسر تک کا باعث بن سکتا ہے۔
سموگ سے بچاؤ کے لیے ہمیں چند احتیاطیں لازمی اختیار کرنی چاہئیں:
ممکن ہو تو غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں، N95 ماسک استعمال کریں، آنکھوں کی حفاظت کے
لیے چشمہ پہنیں، زیادہ پانی پیئیں اور گھر کے اندر ایئر پیوریفائر یا پودے رکھیں۔ گاڑیوں کا کم استعمال،
کچرا نہ جلانا اور درخت لگانا سموگ کی شدت کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ہمارا ماحول ہماری ذمہ داری ہے۔ اگر ہم اجتماعی طور پر اقدامات کریں تو سموگ پر قابو پا کر صحت مند
زندگی گزار سکتے ہیں۔

متعلقہ تبصرے

  • اس پوسٹ پر کوئی تبصرہ نہیں ہے.

اپنی رائے لکھیں

  • پورا نام
  • آپکا ای میل ایڈریس
  • تبصرہ
  •