خالص عرق گلاب کا قہوہ ڈپریشن اور سستی کا بہترین علاج ہے
12/01/2017 - حکیم محمد عثمان

خالص عرق گلاب کا قہوہ ڈپریشن اور سستی کا بہترین علاج ہے
لاہور(سپیشل ایڈیٹر)’’آپ اگر خالص عرق گلاب کو گرم پانی میں یاخالص شہد ڈال کر قہوے کی
صورت روزانہ استعمال کرنا شروع کردیں گے تو اس سے ایسی دماغی چستی اور توانائی پیدا ہوگی
جو وٹامنز یا سپلیمنٹ کھانے سے حاصل ہوتی ہے لیکن یہ قدرتی ٹانک وٹامنز یا سپلیمنٹس کی طرح
مضر اثرات نہیں چھوڑتا‘‘ مرحبا لیبارٹریز پاکستان کے چیف ایگزیکٹو حکیم محمد عثمان نے انکشاف
کرتے ہوئے بتایا کہ عربوں کا یہ پسندیدہ قہوہ ہے ،اگرچہ وہ توانائی اور چستی کے لئے عرق گلاب
کو میٹھے میں بھی شامل کرتے ہیں لیکن موسمی بیماریوں سے تحفظ اور دن بھر کی تھکن دور
کرنے لئے مستقل دن میں ایک بار خالص عرق گلاب کا قہوہ پیتے ہیں ۔مرحبا لیبارٹریز نے عرق
گلاب پر بہت زیادہ تحقیق کی ہے اور پاکستان کے مخصوص علاقوں کے پھولوں سے ہی یہ کشید کیا
جاتا ہے۔اس میں ایک قطرہ بھی پانی یا کوئی کیمیکل نہیں ہوتا۔عرق گلاب کو میٹھوں میں شامل کیا
جائے تو اس سے شوگر پیدا نہیں ہوتی اور یہ شوگر کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔کھانے پینے اور حسن و
افزائش میں خالص عرق گلاب استعمال کرنے سے مضر اثرات سے بچا جاسکتا ہے جبکہ مارکیٹ
میں سنتھیٹک عرق گلاب بھی دستیاب ہے جو خالص کہہ کر بیچ دیا جاتااور اس سے بعد ازاں آنکھوں
اور جلد کو فائدے کی بجائے نقصان پہنچتا ہے۔حکیم محمد عثمان نے خبردار کیا کہ بہتر ہے بازار
میں بکنے والے سنتھیٹک عرق سے آپ یہعرق گھر میں کشید کرلیں کیونکہ ناخالص عرق گلاب کا
قہوہ پینے سے جگر ،گردوں اور معدہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔