چینی چھوڑنے کا کمال دیکھیں
22/08/2019 - مرحبا صحت رپورٹ
چینی ہماری روزمرہ خوراک کا لازمی حصہ بن چکی ہے لیکن اگر ہم چینی کھانا مکمل طور پر چھوڑ دیں تو
ہمارے جسم میں کیا تبدیلی آئے گی؟ اب ایک آسٹریلوی غذائی ماہر نے اس سوال کا تفصیلی جواب دے دیا ہے۔
میل آن لائن کے مطابق لینی وارڈ نامی اس 29سالہ غذائی ماہر نے بتایا ہے کہ جب آپ چینی کا استعمال ترک
کرتے ہیں تو اگلے 20منٹ بعد ہی آپ کا جسم چینی کی شدید خواہش کرے گا، ایک گھنٹے بعد یہ خواہش مزید
شدید ہو جائے گی اور ساتھ ہی ممکنہ طور پر سردرد بھی ہونے لگے گا۔
ایک دن گزرنے پر آپ کو چینی کی طلب کم ہونے لگے گی تاہم آپ کو نیند بہت زیادہ آنے لگے گی، آپ کا
دماغ جیسے دھندلا سا ہو جائے گا اورآپ کو کچھ چکر بھی آ سکتے ہیں۔ ایک ہفتے بعد آپ کی چینی کی طلب
بہت کم ہو جائے گی اور کسی کسی وقت ہو گی۔ اس کے ساتھ آپ کو چینی چھوڑنے کے فوائد حاصل ہونا
شروع ہو جائیں گے۔ آپ کی نیند کا معیار بہت بہتر ہو جائے گا، آپ کی جلد صاف ہونی شروع ہو جائے گی
اور اس ایک ہفتے میں ہی آپ کا اتناوزن کم ہو جائے گا کہ آپ کی جینز کی پینٹ آپ کو کھلی ہو جائے گی۔
چینی چھوڑنے کے ایک مہینے بعد آپ کے جسم کی چینی کی طلب بالکل ختم ہو جائے گی۔ آپ کی چینی
چھوڑنے کے بعد لاحق ہونے والی ذہنی پریشانی اور ذہنی افراتفری جاتی رہے گی، آپ کا وزن تیزی سے کم
ہونے لگے گا اور آپ کی کام یا چیزوں پر توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بہتر ہو جائے گی۔ اور آخر میں
جب آپ کو چینی چھوڑے ایک سال ہو جائے گا تو آپ کے لیے چینی کی طلب کوئی معنی ہی نہیں رکھے گی،
جیسے آپ نے چینی کبھی کھائی ہی نہیں تھی، آپ کی جلد بالکل صاف شفاف ہو چکی ہو گی، آپ کا جسم سلم
سمارٹ ہو گا، آپ نیند بہترین اور مجموعی جسمانی و ذہنی صحت بہت بہتر ہو چکی ہو گی۔ اس کے علاوہ آپ
خود کو توانائی سے بھرپور محسوس کریں گے